آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کا پینشن قوانین میں تبدیلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد۔آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کا پینشن قوانین میں تبدیلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔گزشتہ روز 15 جنوری کو وفاقی سیکریٹ کور کمیٹی کے سربراہ اور چیف کوارڈینیٹر ال گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس رحمان علی باجوا کی سربراہی میں مختلف وزارتوں اور ڈویژن کے ملازمین نے وزارت خزانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ رحمان علی باجوا نے واضح کیا کہ سیکرٹیریٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر میں ملازمین اپنے اپنے دفاتر میں اگیگا پاکستان کے فیصلہ جات کے مطابق آج پہلے مرحلے میں پرامن احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔

رحمان علی باجوا نے واضح کیا ہے کہ تنخواہوں میں تفریق کے خاتمے ہاؤس اینڈ میڈیکل کنونس اور ہائرنگ میں اضافے ،سکولوں اور اداروں کی بندش اور نجکاری کے نتیجے میں ملازمین کی نوکریوں کو تحفظ فراہم کرنا صوبوں کی طرز پر چھوٹے ملازمین کی اپ گریڈیشن بمہ مرات۔ تمام ڈیلی ویجز کنٹریکٹ ایڈہاک کنٹیجنٹ ٹی ایل اے میڈیکل گراؤنڈ پر کام کرنے والے ملازمین کی مستقلی اور نوکری سے برطرف ملازمین کی ریگولرائزیشن سمیت دوران سروس فوت ہو جانے والے ملازمین کے بچوں کی مستقل بنیادوں پر بھرتی کے حوالے سے رول 17 اے اور پرائم منسٹر اسسٹنٹ پیکج کے سابقہ قانون کی بحالی اور بجٹ میں تنخواہوں پر 100 فیصد سے زائد ٹیکسز کی واپسی تک تحریک ختم نہیں ہوگی۔ اگلے مرحلے میں 22 جنوری 2025 کو تمام وفاقی ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جبکہ خیبر پختون خواہ کے ملازمین پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے اور پنجاب بھر کے ملازمین صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔اور اگر حکومت نے سنجیدگی دکھاتے ہوئے با اختیار کمیٹی تشکیل دے کر 10 فروری سے پہلے پہلے ملازمین کے جائز ائینی مطالبات کو پورا نہیں کیا اور ان کے تحفظات کو دور نہ کیا تو پاکستان بھر سے لاکھوں ملازمین 10 فروری 2025 کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے فیصلہ کن دھرنا دیں گے جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔