کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے خصوصی فلاور کینڈی مہم کا انعقاد

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس کا کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے خصوصی فلاور کینڈی مہم کا انعقاد مہم کے دوران ڈرائیورزکوروڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی،مہم کا مقصد ڈرائیورز میں ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالے سے شعور بیدار کرنا اورٹریفک قوانین کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تفصیلات کے مطابق اسلام آبادٹریفک پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے خصوصی فلاور کینڈی مہم کا انعقادکیا،اس مہم کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کی آگاہی ونگ نے مختلف شاہراوں پر ڈرائیورزکوروڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے خصوصی آگاہی فراہم کی،جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ڈرائیورز کو روکا گیا اورجرمانے کے بجائے انہیں ان کی غلطی سے آگاہ کرتے ہوئے پھول اور کینڈی پیش کی گئیںت .

کہ ڈرائیورزکو دوستانہ انداز میں ان کی غلطیوں کا احساس دلایا جاسکے جس سے وہ مستقبل میں قوانین کی پابندی کو یقینی بنا ئیں،اس مہم کا مقصد ڈرائیورز میں ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالے سے شعور بیدار کرنا اور مثبت رویوں کو فروغ دینا ہے،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے کہا کہ اس مہم میںاسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کے ساتھ مثبت تعلقات قائم کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی اہمیت کو اجاگر کررہی ہے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس مہم کے ذریعے ڈرائیوروں میں قوانین کی پابندی کا شعور بڑھے گا اور ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہوگی،اسی کے ساتھ یہ مہم اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں جاری ہے اور عوام کی جانب سے اسے مثبت ردعمل مل رہا ہے،جبکہ شہریوں نے اس اقدام کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے ٹریفک قوانین کی عملدرآمد میں بہتری آئے گی .