راولپنڈی (کرائم رپورٹر) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال سے اے ایس آئی امتیاز حسین اور انکی ٹیم نے علاقہ تھانہ ڈیفنس سی لاہور ،2019 کے درج مقدمہ کا ڈکیت اشتہاری قدیر احمد ولد محمد اسلم سکنہ وزیرآباد گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔ جبکہ مزید کاروائیوں میں ریجن ہاۓ سے 02 اشتہاری مجرم 01 محمد رمضان ولد اورنگزیب سکنہ چکوال 02 عزیز الرحمن ولد ظفر اقبال۔ 04 عدالتی مفرور 01 محمد فیصل ولد راجہ خان سکنہ فتح جنگ 02 ناصر اقبال ولد محمد اقبال سکنہ پنڈی گھیپ 03 حماد علی سکنہ راولپنڈی 04 محسن بشیر سکنہ راولپنڈی گرفتار کر کے پابند سلاسل کئے گۓ۔ جس پر مدعی مقدمہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیساتھ ساتھ عوام کی حفاظت اور خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔ جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔