انگلینڈ کے لیجنڈ بلے باز نے پی ایس ایل کی خاطر ریٹائرمنٹ لے لی

لندن۔انگلینڈ کے کرکٹ کھلاڑی جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں شرکت کی خاطر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

جیمز کے اس اچانک فیصلے نے سب کو حیران کر دیا ہے، اور انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ 33 سالہ انگلش بلے باز پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

جیمز ونس نے اپنے فیصلے کے دفاع میں کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے اپنی فیملی اور مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں کھیلنا جاری رکھیں گے۔

ونس نے 216 فرسٹ کلاس میچز میں 40.18 کی اوسط سے 13,340 رنز بنائے۔ ان کے کیریئر میں 30 سنچریاں اور 58 نصف سنچریاں شامل ہیں، جو ان کی شاندار کارکردگی کا مظہر ہیں۔