کسٹم حکام کی کارروائی ،مشہور زمانہ سمگلر کا سرغنہ گرفتار

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )پشاور سے کوئٹہ تک کروڑوں روپے کی سمگلنگ کے دھندے میں ملوس مشہور زمانہ سمگلر فرہاد خان عرف توراگروپ کا سرغنہ تین کروڑ میں مالیت کا غیر ملکی سامان سمیت انفورسمنٹ کلکٹریٹ اسلام اباد نے ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے جیل روانہ کر دیا کسٹم کا کام کو اطلاع ملی تھی کہ سنگ جانی کے قریب مشہور زمانہ سمگلر فرہاد خان عرف تورا کی گوداموں میں کروڑوں روپے کا سمگلنگ کا سامان موجود ہے جس پر کسٹم حکام نے باری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا کسٹم حکام تفتیش کرتے رہے بعد ازاںعدالت پیش کر کے تینوں ملزمان کو اڈیالہ جیل روانہ کر دیا۔