راولپنڈی (کرائم رپورٹر) شہید اے ایس پی سلمان ایاز خان (ستارہ شجاعت) کی 18ویں برسی،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کی سربراہی میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے صوابی میں اے ایس پی سلمان ایاز شہید کی لحد پر حاضری دی اورسلامی پیش کی،ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔تفصیلات کے مطابق شہید اے ایس پی سلمان ایاز خان (ستارہ شجاعت) کی 18ویں برسی،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کی سربراہی میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے صوابی میں اے ایس پی سلمان ایاز شہید کی لحد پر حاضری دی اورسلامی پیش کی،ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،اے ایس پی سلمان ایاز شہید 17 جنوری 2006 کو اغواء برائے تاوان کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس پارٹی کی سربراہی کر رہے تھے کہ ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے اور جام شہادت نوش فرمایا،آپ کی بے مثال بہادری کے پیش نظر آپ کو ستارہ شجاعت کے اعزاز سے نوازا گیا،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ شہداء ہمارے محسن ہیں،شہداء کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،شہداء پولیس ہمارا فخر اور اثاثہ ہیں۔
