تفتیشی افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں تربیتی ورکشاپ

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر تفتیشی افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں تربیتی ورکشاپ،ورکشاپ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رحمن شوکت بھٹی، لاء انسٹریکٹر پولیس کالج سہالہ محمد عمران نے تفتیشی افسران کو خواتین اور بچوں سے زیادتی، اغواء، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے لیکچرز دئیے۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر تفتیشی افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رحمن شوکت بھٹی.

لاء انسٹریکٹر پولیس کالج سہالہ محمد عمران نے تفتیشی افسران کو خواتین اور بچوں سے زیادتی، اغواء، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے لیکچرز دئیے،ورکشاپ میں ہائی پروفائل کیسز کو ٹریس کرنا،شواہد اکھٹے کرنا اور ملزمان کو سزا دلوانے کے ساتھ ساتھ انوسٹی گیشن میں کی جانے والی خامیوں اور نقائص کے متعلق بھی نشاندہی کرائی گئی، لیکچر میں تفتیشی افسران کو مربوط اور جدید سائنسی انداز میں تفتیش کے طریقہ کار سے آگاہی فراہم کی گئی،تفتیشی افسران کی تربیت سے کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی، موثر تفتیش ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے اور متاثرہ شخص کو انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔