جامع مسجد گول ، غلام محمد آباد میں کھلی کچہری کی، قرآن پاک کی تعلیم مکمل کرنے والے بچوں میں اسناد تقسیم کیں۔سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل

فیصل آباد (کرائم رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل نے جامع مسجد گول علاقہ غلام محمد آباد میں کھلی کچہری کی اور قرآن پاک کی تعلیم مکمل کرنے والے بچوں میں اسناد تقسیم کیں تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے تھانہ غلام محمد آباد جامع مسجد گول میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری کا انعقا د کیا اور قرآن پاک کی تعلیم مکمل کرنے والے بچوں میں اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر ایس لائل پور ڈویژن ایس ایچ او غلام محمد آباد ،دیگر افسران بھی موجود .

سی پی او فیصل آباد نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ عوام کو کسی قسم کے مسائل ہوں وہ بغیر کسی خوف وہراس کےہمیں بتا سکتے ہیں ۔آپ کے مسائل حل کرنے کے لئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں سی پی او فیصل آباد نےلوگوں کے مسائل سنے اور انکے حل کے لئے مجاز افسران کو احکامات جاری کر دیئے۔ لوگوں کی کثیرتعداد نے کھلی کچہری کے اس اقدام کو سراہا ، آخر پر سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پرضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جا سکے .