واشنگٹن۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے صدارت چھوڑنے سے قبل سزا معافی کی درخواست کردی۔ عافیہ صدیقی کے وکیل نے اس حوالے سے جو بائیڈن کو ایک تفصیلی ڈوزیئر بھیج دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنی اپیل میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایک دن وہ رہا ہو جائیں گی کیونکہ ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ہر دن اذیت میں گزرتا ہے اور یہ سب سہنا انتہائی مشکل ہے، لیکن وہ پر امید ہیں کہ ان شاء اللہ ایک دن وہ اس آزمائش سے آزاد ہو جائیں گی۔
عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹافورڈ نے بھی صدارتی معافی کے امکانات پر اعتماد ظاہر کیا ہے اور کہا کہ جو بائیڈن پیر تک ان کی درخواست پر کوئی فیصلہ کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی صدارت کے دوران اب تک اپنے بیٹے سمیت 39 افراد کو صدارتی معافی دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، پاکستانی حکومت نے بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی صدر کو خط ارسال کیا ہے، جس میں ان کی رہائی کی درخواست کی گئی ہے۔