تھانہ مندرہ ،قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ مندرہ نے ،قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم شاہ یب کو گرفتار کرلیا، اشتہاری شاہ زیب نے فائرنگ کر کے نوید کو قتل اور دیگر کو زخمی کر دیا تھا، اشتہاری نے گزشتہ سال ایک اور واقعہ میں فائرنگ کر کے خاتون کو بھی زخمی کر دیا تھا، اشتہاری کے 2 ساتھی ذیشان اور ضمیر قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں،مندرہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔