تھانہ سول لائنز 3 0رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ سول لائنز نے ،3 0رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار،02 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے3 0رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عمران، یوسف اور عمران شامل ہیں،ملزمان سے 02 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔