اسلام آباد(نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو سٹاپ برین ڈرین و صدر لیک شور کلب سید سادات حسین شاہ نے کہا ہے کہ اوورسیز کمیونٹی کا کردار معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اہمیت کا حامل ہے،نوجوان اپنی صلاحیتیں معیشت،کاروباروں کی بہتری کیلئے استعمال کریں کاروباری ترقی کیلئے بزنس کمیونٹی بھی برانڈنگ اور جدت پر خصوصی توجہ دے ان خیالات کا اظہار انہوں چیئرمین بورڈ آف گورنرز اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا شاہ سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر محمد محفوظ،عاصم اللہ قریشی،راجہ روؤف،ڈاکٹر عائشہ خان،اویس احمد اعوان و دیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز سرمایہ کاری کسی بھی ملک کی معیشت کیلئے اہم ستون ہوتی ہے اس سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اوورسیز کمیونٹی کو سہولیات اور مراعات دینا بہت ضروری ہے. کاروباری ترقی کیلئے نوجوان انٹرپرنیورزکو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ برانڈنگ اور جدت پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ بین لاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنانے اور عالمی منڈی سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے جدید ترین کاروباری طریقوں سے آگاہی حاصل کرنا ضروری ہے۔