واشنگٹن: امریکا کے 46ویں صدر جوبائیڈن چند گھنٹوں میں سابق صدر کے طور پر یاد کیے جائیں گے، جب انہوں نے وائٹ ہاؤس کو الوداع کہہ دیا۔
جوبائیڈن اپنی اہلیہ جل بائیڈن کے ہمراہ وائٹ ہاؤس سے رخصت ہوئے اور روانگی کے وقت ایک یادگار سیلفی بھی لی، جسے انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
اس تصویر کے ساتھ انہوں نے جذباتی پیغام لکھا: “امریکا اور امریکیوں، ہم آپ سے بے حد محبت کرتے ہیں۔”
جوبائیڈن کی وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے ساتھ ہی ان کے طویل سیاسی اور عوامی کیریئر کا بھی اختتام ہو گیا ہے، اور اب وہ اپنی زندگی ریٹائرمنٹ کے سکون میں گزاریں گے۔