جس مائی کے لال میں ہمت ہے اسمبلی جانے سے روک کر دکھا دے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(سی این پی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ 10 لاکھ لوگ تحریک عدم اعتماد کو نہیں روک پائیں گے، جس مائی کے لال میں ہمت ہے وہ اسمبلی جانے سے روک کر دکھا دے، میرا اوپن چیلنج ہے وزیراعظم اور وزراء کو وہ اسمبلی جانے سے روک کر دکھائیں،انہوں نےکہا کہ احتساب کا مذاق ملک میں جاری ہے، تحریک عدم اعتماد آئی تو احتساب کے عمل سے ہمارے ممبران پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، تحریک عدم اعتماد آتے ہی نیب کی جانب سے ہمارے ممبران کو نوٹس موصول ہوئے ہیں، چیئرمین نیب کو آگاہ کر دوں آپ کا کوئی کام نہیں عدم اعتماد میں مداخلت کرنے کا، تحریک عدم اعتماد آنے پر نیب کے ممبران کو نوٹسز کا جواب آپ کو دینا پڑیں گے، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب آدمی کے پاس کچھ نہ رہے تو گالی گلوچ پر اتر آتا ہے، وزیراعظم صاحب پہلے ہی گالی گلوچ پر اتر آئے ہیں، آج یہ پارلیمان کا رخ کرنے کی بجائے سڑکوں کا رخ کر رہے ہیں،جو حکومت سڑکوں کا رخ کرے وہ پہلے ہی ختم ہوچکی ہوتی ہے، پنجاب کے وزیراعلی بزدار صاحب ہیں آپ کو مبارک ہو، انہوں نے کہاکہ جو اہلکار بھی اس کا حصہ بنے گا، وہ اس کا ذمہ دار ہو گا،کسی غیر قانونی حکم پر عمل کرنا بھی غیر قانونی ہے،جب آدمی کے پاس کچھ نہ رہے تو وہ گالم گلوچ پر اتر آتا ہے، وزیراعظم تو پہلے ہی اس پر اتر آئے ہیں،یہ دھمکیاں آپ کو مہنگی پڑیں گی،آپ دس لاکھ لوگ ڈی چوک میں لانے کی بجائے 172 ارکان ایوان میں لائیں۔