راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راول ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں، 04 ملزمان گرفتار، ساڑھے 4 کلو سے زائد چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق راول ڈویژن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے04 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گنجمنڈی پولیس نے ملزم عبداللہ سے 1 کلو 460 گرام چرس برآمد کی، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم شیراز سے 1 کلو 450 گرام چرس، ملزم عمیر سے 550 گرام چرس برآمد کی، بنی پولیس نے ملزم شاہد سے 1 کلو 100 گرام چرس برآمد کی، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔