اسلام آباد(سی این پی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے انسداددہشتگردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جس دن پارلیمنٹ حملہ ہوا میں گھر پر سویا ہوا تھا،مخالفین نے معلوم نہیں کیوں میرا نام مقدمے میں ڈالا،مخالفین کو کہوں گا کہ سوچ سمجھ کر کام کیا کریں،عدم اعتماد کی تحریک والے دن ہمارا کوئی رکن پارلیمنٹ نہیں جائے گا، اتحادی ہمارے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے،سیاسی جماعتیں ملاقات کرتی رہتی ہیں،اگر ہمارے کسی رکن نے ووٹ دیا تو وہ اپنے حلقے کی عوام سے غداری کرےگا، اگر عدم اعتماد کی تحریک میں حصہ لینے کا شوق ہے تو استعفی دیکر مقابلہ کریں، پرویز خٹک نے کہاکہ عمران خان پہلے سے زیادہ پر اعتماد ہے،عدم اعتماد کی تحریک والے دن دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا،اپوزیشن کی تمام جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف ہیں،ان سب کا ایک ہی مقصد ہے عمران خان کو ہٹانا،عوام جانتی ہے کہ عمران خان ملک کے لیے کھڑا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">