ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار ، تھانہ ٹیکسلا،نیو ایئر پورٹ چوکی اور دیگر اہم مقامات کا اچانک دورہ،

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا تھانہ ٹیکسلا،نیو ایئر پورٹ چوکی اور دیگر اہم مقامات کا اچانک دورہ،تھانہ ٹیکسلا کے دورہ کے دوران اے ایس پی ٹیکسلا کائنات اظہر اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،ایس ایس پی آپریشنز نے تھانہ ٹیکسلا کے فرنٹ ڈیسک ریکارڈ، حوالات اور بلڈنگ تھانہ سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا، ایس ایس پی آپریشنز نے نیو ائیر پورٹ چوکی اور دیگر اہم مقامات کا بھی وزٹ کیا اور سیکورٹی سمیت دیگر اُمور کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے تھانہ ٹیکسلا،نیو ایئر پورٹ چوکی اور دیگر اہم مقامات کا اچانک دورہ کیا.

تھانہ ٹیکسلا کے دورہ کے دوران اے ایس پی ٹیکسلا کائنات اظہر اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،ایس ایس پی آپریشنز نے تھانہ ٹیکسلا کے فرنٹ ڈیسک ریکارڈ، حوالات اور بلڈنگ تھانہ سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا،ایس ایس پی آپریشنز نے نیو ائیر پورٹ چوکی اور دیگر اہم مقامات کا بھی وزٹ کیا اور سیکورٹی سمیت دیگر اُمور کا جائزہ لیا،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقارکا کہنا تھا کہ ٹیکسلا کچہری اور دیگر اہم مقامات کی سیکورٹی پر مامور افسران کوچیک اور بریف کیا جائے، آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جسکے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔