فیصل آباد(کرائم رپورٹر)سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے اپنے آفس میں عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے کھلی کچہر ی کاانعقاد تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل کا اپنے آفس میں عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔جس میں سائلین نے فرداً فرداًاپنے مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے مسائل کےحل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے گئے اور متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت ہوئی کہ ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اس موقع پرسی پی او کامران عادل نےکہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق کھلی کچری کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو بروقت انصاف مل سکے شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔