راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی اور سفاری انٹرنیشنل ہسپتال کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط۔ تفصیلات کیمطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی خصوصی دلچسپی پر ٹریفک پولیس کے سٹاف اور ان کی فیملیز کو جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلہ میں سٹی ٹریفک پولیس اور سفاری انٹرنیشنل ہسپتال کے درمیان ایک مفاہمت کی یاداشت پر دستخظ کئے گئے۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر، راولپنڈی بینش فاطمہ اور سفاری انٹرنیشنل ہسپتال کے جنرل مینیجر ایڈمنسٹریشن شفقات الیاس موجود تھے۔
سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ٹریفک پولیس سٹاف اور انکے زیرِ کفالت افراد کے لیے جدید طبی سہولیات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا، معاہدے کے تحت سٹی ٹریفک پولیس کے ملازمین اور انکے اہلِ خانہ کو مختلف طبی سہولیات بشمول مختلف لیبارٹری ٹیسٹوں پر، امیجنگ سروسزCT اسکین، MRI، ایکس ریز، اینڈوسکوپی، کولونوسکوپی، اور OPD خدمات ، جنرل سرجریز اور ڈائلیسس اور امراض قلب جیسے اہم علاج معالجے پر 20% رعایت دی جاۓ گی .
اس سلسلہ میں سی ٹی او راولپنڈی کی طرف سے پہلے ھی ایک انتظامی کمیٹی بھی تشکیل دی جاچکی ہے جو باہمی تعاون کے منصوبوں کی نگرانی اور جائزہ لے رہی ھے، اس معاہدے کے تحت، ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو بہترین طبی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی جو ان کی صحت مند زندگی کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگی اور یہ ادارے کے ملازمین کی صحت و بہبود کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے۔