راولپنڈی(نیوز رپورٹر)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیل نے ویسٹریج بازار کے علاقہ میں سرکاری جگہ پر غیر قانونی مکان تعمیر کرنے والے کنٹونمنٹ بورڈ ملازم کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے مکان پر ڈالا گیا لینٹر مسمار کر دیا ہے ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے ملازم نے سرکاری جگہ پر راتو رات قبضہ کرتے ہوئے مکان تعمیر کیا جس کی اطلاع ملتے ہی بلڈنگ کنٹرول سیل کہ انچارج صمد خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مکان پہ تعمیر ہونے والے لینٹر گرا دیا.
اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ تعمیر کرنے والا مالک جو کہ سرکاری ملازم ہے وہ دعوی کر رہا ہے کہ یہ جگہ اس کی اپنی ہے تا ہم ریکارڈ میں چیک کیا جا رہا ہے کہ یہ سرکاری ہے یا اس کی اپنی ہے اگر سرکاری جگہ ہوئی تو اس کو واگزار کرایا جائے گا واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ویسٹریج بازار میں سرکاری جگہ پر قبضہ ہو چکا ہے جو کہ ملٹری اسٹیٹ افس کی جگہ ہے تا ہم کینٹ بورڈ انتظامیہ کی طرف سے وہ جگہ واگزار نہ کرائی جا سکی ہے .