وزیر ہاﺅسنگ حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ وزارت ہاوسنگ کم لاگت ہاو¿سنگ سکیموں میں جدید تعمیراتی تکنیک کے استعمال کے لیے نئے ویژن کو متعارف کروانے جا رہی ہے
وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ سے سلیم خان تنولی سی ای او فیکٹ جو کہ نمائش منعقد کرنے والی کراچی کی ایک فرم ہے ،سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سیکرٹری ہاو¿سنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر شہزاد خان بنگش اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔
مسٹر تنولی نے وزیر کو ‘بلڈ پاکستان’ کے آئیڈیا پر بریفنگ دی جو کہ وزارت ہاو¿سنگ اینڈ ورکس کی سرپرستی میں انفراسٹرکچر اور تعمیراتی صنعت پر منعقد ہونے والی پہلی نمائش اور کانفرنس ہے۔
نمائش ایکسپو سینٹر، لاہور میں اگست 2025 ءمیں منعقد کی جائے گی اور اس کا بنیادی مقصد نیٹ ورکنگ کو فروغ دینا ہے ؛ بین الاقوامی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو متوجہ کرکے اسٹریٹجک پروموشن کرنا ؛ بنیادی ڈھانچے کی صنعت کو فروغ دینا ، کامیاب منصوبوں کو اجاگر کرنا اور تعمیراتی تکنیکوں اور ٹیکنالوجی کو منتقل کرنا ہے۔
وفاقی وزیر نے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ اور گرین ہاوسنگ کی تکنیک اور تحقیق پر سرمایہ کاری ہماری آرزو اور مقصد بن گیا ہے۔
انہوں نے نمائش کے خیال کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونیو اور ایکسپوز روایتی طریقوں کی تعمیر سے چھٹکارا حاصل کرنے لے لیے ضروری ہیں جو قیمتی اور ناقابل تجدید وسائل کو ضائع کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے پلیٹ فارمز کی ضرورت ہے کیونکہ اس صنعت میں بہت پوٹینشل ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسے صحیح وڑن اور ترقی کرنے کے لیے صحیح بنیاد میسر آئے۔
وزیر نے زور دیا کہ روایتی طرز تعمیر اور ٹھیکا کے نظام کی حوصلہ شکنی اور اسکا متروک ہونا اب ضروری ہے کیونکہ وہ بدعنوان طرز عمل اور غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیر اعظم کے وڑن اور ہدایات کے مطابق ہم ان ایکسپوز کے ذریعے نئے آئیڈیاز سیکھنے اور نئے مواقع حاصل کرنے کے لئے بے چین ہیں تاکہ کم لاگت ہاو¿سنگ اسکیموں کے لئے فائبر کنسٹرکشن جیسی ایڈوانس ٹیکنالوجیز متعارف کرائی جائیں۔