ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں صدر سرکل کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی شرکت،ایس پی صدر نے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، میٹنگ میں مقدمات کی چالان ریشو،پینڈنگ چالان،اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی سمیت جرائم پر قابو پانے کے متعلق امور زیر بحث آئے، ایس ڈی پی اوززیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کو چیک اور تفتیش کی خود نگرانی کریں،منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے،تھانہ میں آنے والے شہریوں کے مسائل کے حل اور ان کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر۔تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا.

میٹنگ میں صدر سرکل کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی،ایس پی صدر نے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، میٹنگ میں مقدمات کی چالان ریشو،پینڈنگ چالان،اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی سمیت جرائم پر قابو پانے کے متعلق امور زیر بحث آئے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے چالان بروقت جمع کروائے جائیں،منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے، اشتہاری مجرمان کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کیاجائے،گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے،ایمرجنسی ہیلپ لائن15پر فوری ریسپانس کو یقینی بنایا جائے، پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے، ایس ڈی پی اوززیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کو چیک اور تفتیش کی خود نگرانی کریں،شہریوں کے مسائل کا حل اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، تھانہ میں آنے والے شہریوں کے مسائل کے حل اور ان کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔