راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ بنی نے،آن لائن جواء کھیلنے والے 02 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 6500 روپے اور 02 موبائل فون برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جواء کھیلنے والے 02 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ساجد اور نعیم شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 6500 روپے اور 02 موبائل فون برآمدہوئے، ملزمان Bet Pro ایپ کے ذریعے آن لائن جواء کھیل رہے تھے،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے، قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔