تھانہ کہوٹہ ،ڈکیتی کی واردات میں ملوث گینگ کا ملزم گرفتار،

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ کہوٹہ نے،ڈکیتی کی واردات میں ملوث گینگ کا ملزم گرفتار،چھینی گئی رقم 30 ہزار روپے،02 موبائل فون اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث گینگ کے ملزم کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی،ملزم سے چھینی گئی رقم 30 ہزار روپے،02 موبائل فون اور اسلحہ برآمدہوا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔