راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ دھمیال نے،گھریلو چپقلش پر 03 روز قبل بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم حسن علی نے فائرنگ کر کے بھائی اسد کو قتل کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گھریلو چپقلش پر 03 روز قبل بھائی کو قتل کرنے والے ملزم حسن علی کو گرفتار کرلیا،ملزم حسن علی نے فائرنگ کر کے بھائی اسد کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ تھانہ دھمیال میں درج کیا تھا،ملزم واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا،دھمیال پولیس نے ہیومین انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لا کر ملزم کو گرفتار کیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاریوں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔