جرسی تنازع: پی سی بی کے اعتراض کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے گھٹنے ٹیک دیئے

بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے انڈین ٹیم کی جرسی پر میزبان ملک پاکستان کا نام نہ لکھنے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعتراض کے بعد گھٹنے ٹیک دیئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران انڈین ٹیم کی جرسی پر میزبان ملک “پاکستان” کا نام شامل کرنے پر اعتراض کیا تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ چونکہ بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی، اس لیے وہ جرسی پر پاکستان کا نام نہیں چھاپنا چاہتی تھی۔

تاہم، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو واضح ہدایت دی کہ چاہے بھارتی ٹیم اپنے میچز کہیں بھی کھیلے، وہ اپنی جرسی پر میزبان ملک “پاکستان” کا نام درج کرنے کی پابند ہے، کیونکہ پاکستان ہی ایونٹ کا اصل میزبان ہے۔