پراپرٹی کے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کم کرکے ایک فیصد کیا جائے:اظہر الاسلام

اسلام آباد ۔وائس چیئرمین کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (کیپ) انجنئیر اظہر الاسلام نے کہا ہے کہ گھر کی ملکیت کے فروغ کیلئے پہلی جائیداد کی خریداری کو ٹیکس فری قرار دیا جائے،پراپرٹی کے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کم کرکے ایک فیصد کیا جائے۔حکومت کو بینکوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کہ وہ تعمیرات کو ترجیحی شعبے کے طور پر درجہ بندی کریں جس سے وسیع تر اقتصادی ترقی کو تحریک ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری تجاویز ہیں جن سے نا صرف سرمائے کی پرواز کو روکا جا سکے بلکہ 100 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے امکانات کو بھی کھولا جا سکے جس کیلئے حکومت کا ابتدائی ردعمل مضبوط معاشی بحالی اور ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔حکومت کو 3 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو ختم کرنا چاہیے جو کہ صوبوں میں قانونی طور پر ناقابل عمل ہے اور اس شعبے پر غیر ضروری بوجھ ڈالتا ہے۔حکومت کو گھر کی ملکیت کو مزید سستی بنانے کے لیے 10 سالہ فکسڈ ریٹ مارگیج پروڈکٹ کا آغاز کرنا چاہیے جو 10 سالہ PIB بانڈ کی پیداوار سے منسلک ہو۔