اسد قیصر نے مجھ سے بہت کھانے کھائے ،اب ان سے کھانے آیا ہوں،مولانا کاچٹکلہ

اسد قیصر کا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر مشاورت

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان فون پر رابطہ ہوا، جس میں ملکی سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ ہفتے ملاقات کے حوالے سے غور و فکر کیا گیا۔

موصولہ معلومات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جے یو آئی (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان سے رابطہ قائم کیا۔

رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی اور آئندہ ہفتے ملاقات کے متعلق صلاح مشورہ بھی کیا۔

اسد قیصر نے اس موقع پر کہا کہ آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے اور ملکی سیاسی حالات پر تفصیلی بات چیت بھی ہوگی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی پیر یا منگل کو مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات متوقع ہے، جس میں اپوزیشن اتحاد کے قیام کے حوالے سے گفت و شنید کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے بانی کا خصوصی پیغام بھی مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا جائے گا۔