سندھ پولیس ، کرپشن کا بازار گرم سیکیورٹی کے نام پر رقم بٹوری جاتی پولیس کی کرپشن عروج پر

کراچی (بیورو رپورٹ )سندھ پولیس میں کرپشن کا بازار گرم سیکیورٹی کے نام پر رقم بٹوری جاتی ہے پولیس کی کرپشن عروج پر پہنچ گئی چینی سرمایہ کاروں کا انکشاف یہ انکشاف چینی سر مایہ کاروں کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں در خواست دائر کی ہے جس میں وفاقی وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری، آئی جی، سی پیک سکیورٹی، ملیرپولیس کے حکام، چینی سفارت خانے اور دیگر کوبھی فریق بنایا گیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے پولیس کے مبینہ طور پر ہراساں کرنےکےخلاف چینی سرمایہ کاروں کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست 6 چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے .

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس کی ہراسانی اور بھتاخوری سےبچایاجائے، ورنہ لاہوریا واپس چین چلےجائیں گے۔درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ ائیرپورٹ سے لے کر رہائش گاہ تک پولیس کی جانب سے رشوت طلب کی جاتی ہے، ائیرپورٹ پربلٹ پروف گاڑیوں کے نام پرگھنٹوں انتظار کرایا جاتا ہے اور رشوت دینے پر پولیس حکام اپنی گاڑیوں میں رہائش گاہ پہنچاتے ہیں۔درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ رہائش گاہوں پر بھی سکیورٹی کے نام پر محصور کیا جاتا ہے اور باہر تالے لگائےجاتے ہیں، آزادانہ نقل و حرکت کے حق سے محروم کردیا گیا ہے، کاروباری میٹنگز نہیں کرسکتے۔عدالت نے سماعت کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ اوردیگر سےچار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔