وزیر برائے ہاوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجیئنرنگ ڈیپارٹمنٹ بلال یاسین کا واسا کے زیر نگرانی چہان ڈیم واٹر سپلائی پراجیکٹ کا دورہ

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) وزیر برائے ہاوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجیئنرنگ ڈیپارٹمنٹ بلال یاسین کا واسا کے زیر نگرانی چہان ڈیم واٹر سپلائی پراجیکٹ کا دورہ ، وزیر برائے ہاوسنگ پنجاب کا ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی فنڈنگ سے جاری واٹر سپلائی میگا پراجیکٹ پر جاری کام کا جائزہ ، منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف نے کہا واٹرسپلائی منصوبے کے تحت چہان ڈیم پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کا کام جاری ہے ، اس منصوبے سے راولپنڈی کو ایک کروڑ بیس لاکھ گیلن یومیہ پانی مہیا ہوگا۔

وزیر برائے ہاوسنگ پنجاب بلال یاسین نے کہا منصوبے پر بروقت کام شروع ہونا خوش آئند ہے صاف پینے کے پانی کے منصوبے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی اولین ترجیح ہیں ، اس منصوبے سے راولپنڈی شہر کے پس ماندہ علاقوں کو صاف پینے کے پانی کی سہولت میسر ہو گی منصوبے کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور مختص وقت سے پہلے مکمل کیا جائے تاکہ اس کے ثمرات سے عوام جلد از جلد مستفید ہو سکیں .