کرکٹرز کے اداکاراؤں کو میسجز کرنے میں کیا بری بات ہے؟ شاداب خان

لاہور۔قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرز شاداب خان نے اداکاراؤں کی جانب سے کیے جانے والے دعووں پر حیران کن جواب دیا۔

نجی ٹی وی شو میں ایک خاتون نے سوال کیا کہ “اکثر اداکارائیں دعویٰ کرتی ہیں کہ انہیں کرکٹرز میسج کرتے ہیں، آپ نے کس کو میسج کیا؟” جس پر شاداب خان نے جواب دیا کہ اگر کرکٹرز میسج کرتے بھی ہیں تو اس میں کیا برا ہے؟ اگر کسی اداکارہ کو ڈی ایم پسند نہیں آتا تو اس کا آسان حل یہ ہے کہ وہ اسے نظر انداز کر دے۔

شاداب خان نے مزید کہا کہ بعض اوقات کچھ لوگ شہرت حاصل کرنے کے لیے ایسی باتیں کرتے ہیں، اور خاص طور پر ورلڈ کپ یا کسی بڑے ایونٹ کے دوران اس طرح کی خبریں سامنے آتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب اس طرح کی باتیں سامنے آتی ہیں تو وہ اپنے کرکٹر ساتھیوں سے پوچھتے ہیں کہ کس نے میسج کیا۔