اسلام آباد۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹاؤن کراچی کی انتظامیہ کے خلاف دھوکہ دہی اور خورد برد کی شکایات پر وسیع پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور متاثرین سے رابطے کی اپیل کی ہے۔
نیب کراچی نے قومی اخبارات میں ایک اشتہار شائع کیا ہے، جس میں عوام کو مطلع کیا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کی انتظامیہ کے خلاف رقوم ہتھیانے، دھوکہ دہی اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔
نیب نے متاثرین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی شکایات 30 دن کے اندر قومی احتساب بیورو کراچی کو جمع کروائیں۔
پتہ: نیب کراچی، پی آر سی ایس بلڈنگ، 197/5 ڈاکٹر داؤد پوتہ روڈ، کراچی کنٹونمنٹ، کراچی۔
ای میل: [email protected]
نیب کی ویب سائٹ: www.nab.gov.pk
شناختی کارڈ کی کاپی۔
نیب کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کردہ حلف نامہ۔
اصل الاٹمنٹ لیٹر، ادائیگی کی رسیدیں، چیک، اور معاہدے۔
رہنمائی کے لیے رابطہ:
نیب افسر حماد کمال:
فون: 021-99207966 یا 021-99207869
واٹس ایپ: +923709332642
30 دن کے بعد موصول ہونے والی شکایات پر کارروائی نہیں ہوگی۔
متاثرین سے کہا گیا ہے کہ وہ دیگر متاثرین کو بھی اس بارے میں آگاہ کریں تاکہ مقدمہ مضبوط بنایا جا سکے۔
یہ تحقیقات عوام کو انصاف فراہم کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی ایک بڑی پیش رفت ہے۔