راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ پٹرولنگ پوسٹ ڈھوک پٹھان سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام جیلانی اور انکی ٹیم نے سنگین جرائم میں ملوث اے کیٹگری کا اشتہاری مجرم محمد احسان ولد امیر خان سکنہ ملتان گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔ مزید وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پولیس کے ویژن کے مطابق پنجاب ایکسل لوڈ منیجمنٹ رجیم کے نفاذ کا آغاذ کیا گیا جس میں گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیور حضرات کو متنہ کیا جا رہا ہے اوور لوڈنگ کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس رجیم کا مقصد بڑھتے ہوۓ روڈ حادثات کی وجہ سے جانی و مالی نقصان اور بیش قیمتی سڑکوں کی حفاظت ہے۔ تمام ٹرانسپورٹر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے تاکہ عوام کی جان و مال اور سڑکوں کو نقصان سے محفوظ رکھنے کیلیۓ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ پٹرولنگ پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلیۓ ہمہ وقت کوشاں ہے۔