اسلام آباد ۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) احمد اسحاق جہانگیر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی (آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی) تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کے جانشین کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
احمد اسحاق جہانگیر کو گزشتہ سال ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں انسانی اسمگلنگ کے واقعات میں اضافے کے باعث اعلیٰ سطح پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔