اسلام آباد ۔صدر یوتھ ایمپاورمنٹ سالیڈیرٹی (یس پاکستان) سید سادات حسین شاہ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے سیونگ اکاو¿نٹس پر شرح منافع میں نمایاں کمی اور حکومت کی طرف سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ٹیکسز میں کمی کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور سرمائے کے گردش میں آنے سے روزگار اور کاروبار کے مواقع بڑھیں گے۔ صدر لیک شور کلب سادات شاہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم اس کامیاب پالیسی پر مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ افراد کے مسائل کو اہمیت دی اور ایسے اقدامات تجویز کیے ہیں جن کی روشنی میں پاکستان میں رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن انڈسٹری سے وابستہ کاروباری افراد کو خاطرخواہ فائدہ حاصل ہوگا اور شہریوں کو بھی محفوظ اور نفع بخش سرمایہ کاری کے مواقع حاصل ہوں گے ، انشاءاللہ 2025 پاکستان میں رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے عروج کا سال ثابت ہوگا اور اس سیکٹر میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہوگی۔