لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس نے قومی شاہراہ پر چیچہ وطنی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 36 کلو چرس برآمد کرلی2 ملزمان بھی گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے معمول کی پیٹرولنگ کے دوران گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، کار سواروں نے رکنے کی بجائے گاڑی بھگا لی کو روک لیا،.
چیکنگ کے دوران گاڑی سےغیر قانونی اسلحہ، 5 میگزینز، 285 زندہ راؤنڈز، 5 پستول اور موبائل فون برآمد کر لیے. جبکہ دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیےمقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے. ترجمان موٹروے پولیس سینٹرل زون نے بتایا کہ ڈی آئی جی سید فرید علی شاہ نے افسران کو چوکس ڈیوٹی اور بروقت کارروائی کرنے پر شاباش دی.