اسلام آباد ( سپیشل رپور ٹر )رواں ہفتے کےد وران مہنگائی کی شرح میں اضافہ ملک میں چینی، آٹا، گھی، کو کنگ آئیل، چکن،چاول، پیٹرول، کی قیمت میں ہوشربا اضافہ نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی جبکہ چند کی قیمت میں کمی بھی ہوئی و فاقی حکومت نے چینی بیرون ملک بھجوانے کی اجازت کے بعد ملک میں چینی بحران کے خد شات ہیں اور رمضان کی آ مد سے قبل ہی یہ بحران شدت اختیار کر جائے گا او اور اس کی زمہ داری وزارت صنعنت پیداوار ہے تاہم ایک ہفتے میں 9 اشیاء مہنگی، 16 سستی ہوئیں جبکہ 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 93 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے کی سطح سے تجاوز کر گئی.
فی کلو چینی 145.50 روپے سے بڑھ کر 150.43 روپے تک پہنچ گئی۔حالیہ ہفتے میں کیلے 5 روپے 89 پیسے فی درجن ، چکن 4 روپے 9 پیسے فی کلو تک مہنگا ہوا، چکن کی فی کلو قیمت 440.59 روپے سے بڑھ کر 444.68 روپے ہوگئی، چاول، کوکنگ آئل، ڈالڈا گھی، بیف بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر 13 روپے 94 پیسے فی کلو ، پیاز 13 روپے 43 پیسے ، آلو 6 روپے 8 پیسے فی کلو تک سستے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران انڈے 13 روپے 2 پیسے فی درجن تک سستے ہوئے۔
اسی طرح دال چنا کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 18 پیسے کی کمی ہوئی جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 6 روپے 9 پیسے سستا ہوا، دال ماش، آٹا، جلانے کی لکڑی اور دال مسور سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں جبکہ مٹن، تازہ دودھ، دہی ،بریڈ سمیت 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔