پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں سیکیورٹی ڈویژن میں پر وقار الوادعی تقریب

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں سکیورٹی ڈویژن میں پر وقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،ایس پی جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ نے ریٹائرڈ افسران کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور مستقبل کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں سکیورٹی ڈویژن میںپروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،ریٹائرڈ افسران میں انسپکٹر ذہین بادشاہ، کانسٹیبل رومیل خان اور کانسٹیبل سلطان شامل ہیں، تقریب میںایس پی جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ محفوظ کیانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

اس موقع پر دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے،مہماں خصوصی نے اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان افسران نے اسلام آباد پولیس میں لگن اورایمانداری کے ساتھ خدمات سر انجام دئیے اور اسلام آباد پولیس کو ایک مثالی فورس بنانے کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ریٹائرڈ ہونے والے افسران نے اسلام آباد پولیس کی مختلف ڈویژنز میں اپنی خدمات سرانجام دیں،تقریب کے اختتام پر ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے ریٹائرڈ ہونے والے افسر ان کواعزازی پولیس شیلڈ پیش کی اور مستقبل کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا،انہوں نے مزید کہاکہ ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ انہوں نے اسلام آباد پولیس کی امیج کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیاہے ۔