تھانہ آراے بازار،10 لاکھ تاوان کے لئے اغواء شہری بازیاب، اغواء کار گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ آراے بازار نے ،10 لاکھ تاوان کے لئے اغواء شہری بازیاب، اغواء کار گرفتار، اغواء کار نے شہری کی رہائی کے لئے 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 10 لاکھ تاوان کے لئے اغواء شہری کوبازیاب کر کے اغواء کار اختیار کو گرفتارکر لیا، اغواء کار نے شہری کی رہائی کے لئے 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا،آراے بازار پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مغوی سفیان کو بحفاظت بازیاب کرلیا، ایس پی پوٹھوہارکا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، مغوی کی بحفاظت بازیابی اور اغواء کار کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ڈی ایس پی کینٹ اور آر اے بازار پولیس کو شاباش دی۔