راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ صدر بیرونی نے ،آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 2 ملزم گرفتار،سامان آتش بازی برآمد،ملزمان سے 150 ہوائیاں،200 سوتر گولے،شوٹر گولے 5 ڈبے اور 20 انار برآمد۔ تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں علی حیدر اور توحید شامل ہیں،ملزمان سے سامان آتش بازی برآمد،ملزمان سے 150 ہوائیاں،200 سوتر گولے،شوٹر گولے 5 ڈبے اور 20 انار برآمدہوئے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔