ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاﺅن جاری ہے، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد محمد شعیب خان

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی آ پر یشنز محمد شعیب خا ن کی ریسکیو15 فیلڈ آ فس میں پتنگ فروشوں کے خلاف کا رروائیاں کے حو الے سے اہم پر یس کا نفرنس، پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن میں پا نچ ملزمان گرفتار ،ملزمان کے قبضہ سے 50ہزار سے زائد پتنگیں اور 10ہزار ڈوریں بر آمد ، اسلحہ کی نمائش، منشیات فروشی اور قبضہ مافیا کے خلاف زوٹا لر نس ہے، پٹر ولنگ کو مزید متحر ک کر دیا گیا ہے، تفصیلا ت کے مطا بق ریسکیو 15 فیلڈ آفس میں پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیوںکے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد محمد شعیب خان نے کہا کہ ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاﺅن جاری ہے، تھانہ شہزاد ٹاﺅن پولیس نے پا نچ پتنگ فروشوں کو گرفتار کرکے 50,000 ہزار پتنگیں اور 10,000 ہزارڈوریں برآمد کر لی ہیں .

جبکہ اسلام آ باد پولیس ٹیمو ں نے متعدد پتنگ فروشوں کی گرفتار ی عمل میں لا کر ان کے خلاف متعددمقدمات کے اندراج کو یقینی بنایا، پر یس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی کے نقصانات اور قانونی کارروائی کے متعلق آگاہ کریں،شہری اپنی معاشرتی و قانونی ذمہ داری نبھائیں اور پتنگ بازی کی روک تھام میں کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ پتنگ فروشی کے نقصانات اس کے سدباب کے حوالے سے ضلع بھر کے تھانہ جات کے ایریا کی مساجد میں اعلانات کیے گئے ہیں.

پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے،اس عمل سے کوئی شخص زندگی بھر کے لیے معذور یا مو ت کا شکار ہوسکتاہے، پتنگ بازی و پتنگ فروشی کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن جاری رہے گا،انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے، قبضہ ما فیا اور منشیا ت فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف زیر و ٹا لرنس ہے اور اس میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا تفریق کا رروائیاں عمل میں لا ئی جا رہی ہیں، پٹر ولنگ میں تبدیلیاں لا ئی گئی ہیں جر ائم کے انسداد کے لیے پوری کو شش کر رہے ہیں، شہریو ں کی جا ن و ما ل کی حفاطت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔