راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن،چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز،ایس پی سیکورٹی، ایس ڈی پی اوز اور دیگر سینئر افسران کی شرکت، سی پی او نے جرائم کی روک تھام اور مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے سرکل وائز کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، جرائم کی روک تھام کے لیے ایس ڈی پی اوز پٹرولنگ کی مربوط حکمت عملی بنائیں اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن،چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز،ایس پی سیکورٹی، ایس ڈی پی اوز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی.
سی پی او نے جرائم کی روک تھام اور مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے سرکل وائز کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے ایس ڈی پی اوز پٹرولنگ کی مربوط حکمت عملی بنائیں اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایس ڈی پی اوز سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش کی نگرانی کریں اور بروقت چالاننگ کو یقینی بنائیں، کار وموٹرسائیکل چوری کے خلاف کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور سابقہ ریکارڈ یافتگان پر کڑی نگرانی رکھیں.
پتنگ بازی و پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے،شہریوں کو پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کے نقصانات سے آگاہی کی مہم میں تیزی لائی جائے، منشیات کے خلاف راولپنڈی پولیس کی کارکردگی بہترین ہے، لیکن اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔