فیصل آباد (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس لائن کمپلیکس میں ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ کشمیر ڈے اور کائٹ فلائنگ کے حوالے سے میٹنگ ، میٹنگ میں ضلع بھر کے ٹاؤن ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ، ایس ایس پی آپریشنز نے پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کی ہدایت کی۔ایس ایس پی آپریشنز نے ضلع بھر میں کشمیر ڈے کے حوالے سے سخت سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ میٹنگ میں پولیس افسران کو پتنگ بازی کے خلاف کاروائی کرنے کے متعلق بریف کیا ، انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سےعملدرآمد یقینی بنایا جائے ،پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے،جان لیوا سرگرمیوں اور خونی کھیل میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنایا جائے،دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
![](https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2025/02/WhatsApp-Image-2025-02-04-at-9.17.41-PM.jpeg)