آج کے جلسے میں ہزاروں ملازمین نے شرکت کرکے مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔ چوہدری محمد یٰسین

اسلام آباد (سٹی رپورٹر)سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ انتخابی نشان چاندستارہ کے زیراہتمام ریفرنڈم کے حوالے سے آخری انتخابی جلسہ مرکزی چیئرمین آفس میں منعقد ہواجس میں سابق ڈپٹی میئراعظم خان،راجہ محمد شفیق،سابق امیدوارقومی اسمبلی میڈیم سنیایونس،پی ڈبلیو ایف کے صدرشوکت علی انجم،چیئرمین چوہدری عبدالرحمان عاصی،حاجی انورکمال،سید عطااللہ شاہ،اخبارفروش یونین کے صدرچوہدری شریف،پی ڈبلیوڈی یونین کے عظیم باجوہ،سوئی گیس یونین کے شہیرمروت،راجہ ظہیرانجم،پیپلز ورکرزالائنس کے ملک زاہد زیب،طارق غوری،مسیحی اتحادفورم کے چیئرمین عدیل غوری،چیئرمین منیارٹی فورم چوہدری اشرف فرزند،راجہ محبوب الہیٰ منہاس،ملک رعناز حسین،چوہدری نذیر آف کٹاریاں،راجہ طفیل،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،اورنگزیب خان،راجہ شاکرزمان کیانی،مرزاسعیداختر،حاجی صابر،اظہارعباسی،ملک عاصم،چوہدری زاہد،راجہ رئیس،محمد اشرف مغل،حاجی مشتاق احمد شاہد،اظہر تنولی،ملک دلشاد،چوہدری واجد گجر،چوہدری ابرار،چوہدری رحمان افضل،صفدرعباسی،راجہ عقیل،قیصرامین،آفتاب نذر،نوید گجر،چوہدری شہزاد،راجہ نسیم،صفدرنقوی،راجہ ظفر،شاہد عباس،چوہدری عمران،شہزادمرزا سمیت سی ڈی اے کے ہزاروں ملازمین نے شرکت کرکے جلسوں کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے،سی ڈی اے کے تمام ڈائریکٹوریٹس انوائرمنٹ،چیئرمین کمپلیکس سٹاف،سینی ٹیشن،انفورسمنٹ،ڈی جی آفس سٹاف،روڈ ڈائریکٹوریٹ،ڈی ایم اے،فائر بریگیڈ،ٹینکر انکوائری،پاک سیکرٹریٹ،ایم پی او،سملی ڈیم،خانپور ڈیم،لیبارٹری،سٹی سیوریج ڈویژن،مینٹی نینس،بلتی برادری،السادات ہزارہ گروپ،خان برادری سمیت مرد و خواتین ملازمین کی کثیر تعداد جلسے میں شریک تھی،قائد مزدور چوہدری محمد یٰسین اور دیگر عہدیداران نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کایہ جم غفیراس بات کی عکاسی کرتاہے کہ مزدوروں نے اپنا فیصلہ سی ڈی اے مزدور یونین کے حق میں دے دیا ہے اورآج کے جلسے نے مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے اور ثابت کر دیاہے کہ انشاء اللہ 06فروری کوسی ڈی اے مزدور یونین ریفرنڈم میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی.

سی ڈی اے مزدور یونین تمام سیاسی جماعتوں کا احترام کرتی ہے لیکن کبھی اقتدار کی لالچ میں کسی سیاسی جماعت کا دم چھلہ نہیں بنی،ہم نے حالیہ دورمیں سی ڈی اے کے سات ہزار سے زائد ملازمین کی ٹائم سکیل اور ایک ہزارسے زائد ملازمین کی پروموشن کروائی جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،مزدور یونین نے ادارے کے مالی،بیلدار،والومین و دیگر فیلڈسٹاف جو اسی سکیل میں ریٹائرڈ ہو جاتاتھااسکی پروموشن کے لیے تعلیم کی شرط کا خاتمہ کروایا جس سے ادارے کے سینکڑوں ملازمین مستفید ہونگے اور وہ اگلے سکیل میں ترقی حاصل کر سکیں گے،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ان مشکل ترین حالات میں ملازمین کو 20فی صد مہنگائی الاؤنس دلوایا اور تمام الاؤنسزمیں 50سے 100فی صد اضافہ کروایاجبکہ نام نہادلیڈروں نے اپنی دیہاڑی لگانے کے علاوہ مزدوروں کے لیے کچھ نہیں کیا اور پلاٹوں کے نام پر ملازمین کو بیوقوف بناتے رہے اور دوسری طرف بے روزگارنام نہادلیڈراپنی نوکری پکی کرنے کے لیے سیاسی بیساکھیوں کا سہارالے رہا ہے.

لیکن وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے اور سی ڈی اے ملازمین اپنے ادارے کا مستقبل ایسے بہروپیوں کے ہاتھ میں نہیں دیں گے،ہم نے 30اپریل2011کو 4000پلاٹوں کی قرعہ اندازی کے لیے تاریخ مقررکروائی لیکن مزدوردشمن قوتوں نے عدالتوں سے حکم امتناعی لے لیا جسے سی ڈی اے مزدور یونین عرصہ تیرہ سال سے عدالتوں میں اپنے وکلاء کے ذریعے جنگ لڑرہی ہے اور انشاء اللہ ملازمین کے پلاٹوں کا فیصلہ مزدوروں کے حق میں آئے گا اور اسی پلیٹ فارم سے ملازمین کو پلاٹ ملیں گے،انشاء اللہ 06فروری کو سی ڈی اے کے غیور محنت کش انتخابی نشان چاندستارہ پر مہر لگاکر سی ڈی اے مزدور یونین کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے اور پلاٹوں اورحج کی قرعہ اندازی پر سٹے لینے والوں کو عبرت ناک شکست سے دوچارکریں گے،ہمیں پہلے بھی سی ڈی اے ملازمین نے کارکردگی کی بنیادپر چار مرتبہ منتخب کیا اور آج ایک بار پھر سی ڈی اے کی مختلف تنظیموں کے تمام تر عہدیداران جن کو ایک طویل تجربہ بھی حاصل ہے نا اہل ٹولے اور اسکی بغل بچہ تنظیم سے تنگ آکر آج سی ڈی اے مزدور یونین کے پرچم تلے متحد ہو چکے ہیں