عالمی برادری کشمیری عوام کی حق آزادی کو قبول کرے:میاں یسین

اسلام آباد ۔نائب صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن میاں یسین نے کشمیر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کشمیری عوام کی حق آزادی کو قبول کرے،پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ان کے حق خود ارادیت اور انصاف کے لیے ساتھ دیتا رھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقوق کے لیے ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا اور ان کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔کشمیریوں کی جدوجہد کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کشمیری عوام اپنے حقوق حاصل کر سکیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے فوری اقدامات کرنے کی درخواست کی تاکہ کشمیری عوام کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیری عوام کے حق آزادی کو تسلیم کرے پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد میں ہمیشہ ان کے ساتھ ہے اور کشمیر کی آزادی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا۔