سی ٹی او اسلام آباد کا ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں پولیس افسران کے لئے دربار کا انعقاد ۔

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) سی ٹی او اسلام آباد کا ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں پولیس افسران کے لئے دربار کا انعقاد ،سی ٹی او اسلام آباد نے پولیس افسران کو درپیش مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے،”پہلے سلام، پھر کلام” کے اصول پر سختی سے عمل درآمد کرنے ،عوام دوست اور مہذب پولیسنگ کے تصور کو فروغ دینے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) سید زیشان حیدر کی زیر صدارت ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹر میں پولیس افسران کے لئے کا انعقاد کیا گیا،جس میں ایس پی ٹریفک ماجد اقبال، زونل ڈی ایس پیز، بیٹ آفیسرز، لائسنسنگ آفیسرز اور دیگر افسران نے شرکت کی،سی ٹی او اسلام آباد نے پولیس افسران کو درپیش مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے،انہوں نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس میں پیشہ ورانہ مہارت، قانون کی یکساں عملداری اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی پر مبنی رویے کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے .

انہوں نے تمام افسران کو شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل اور ٹریفک کی روانی میں بہتری کے لئے جدید حکمت عملی اپنانے پر زور دیا،تمام افسران “پہلے سلام، پھر کلام” کے اصول پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیںتاکہ عوام دوست اور مہذب پولیسنگ کے تصور کو فروغ دیا جا سکے،سی ٹی او اسلام آباد نے حادثات کی صورت میں شہریوں کو فوری امداد فراہم کرنے کے لئے “ایکسیڈنٹ ریسپانس یونٹ” کے قیام کے احکامات جاری کیے ،انہوں نے افسران کو ہدایات دیں کہ “ایجوکیشن آن وہیل” کے تحت شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کے عمل کو مزید مو¿ثر بنایا جائے،سی ٹی او اسلام آباد نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے لئے انعامات کا اعلان بھی کیا.

انہوں نے کہا کہ ہر ماہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دینے اور نمایاں خدمات کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا جائے گا،اس اقدام کا مقصد افسران کے حوصلے کو بلند کرنا اور انہیں مزید پیشہ ورانہ انداز میں خدمات کی انجام دہی کی ترغیب دینا ہے ،اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی مو¿ثر روانی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے اور اس ضمن میں مزید اقدامات بھی اٹھا رہی ہے۔