کراچی ۔کراچی میں پاک بحریہ کی نویں کثیر القومی بحری مشق “امن 2025” کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔پی این ڈاکیارڈ میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں شریک تمام ممالک کے قومی پرچم فضا میں لہرائے گئے، جن کے درمیان پاکستان کا سبز ہلالی پرچم نمایاں تھا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ، رئیر ایڈمرل عبدالمنیب نے تقریب کے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کیا۔
اس بین الاقوامی مشق میں 60 سے زائد ممالک حصہ لے رہے ہیں، اور پہلی مرتبہ “امن ڈائیلاگ” بھی منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف ممالک کی بحری افواج اور کوسٹ گارڈز کے سربراہان سمندری سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مشق میں شریک ممالک کے بحری جہاز، طیارے، اسپیشل آپریشن فورسز، دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے والی ٹیمیں اور مبصرین بھی عملی طور پر حصہ لے رہے ہیں۔
یہ مشق 7 فروری سے 11 فروری تک جاری رہے گی اور اسے دو مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا مرحلہ، ہاربر فیز، 7 سے 9 فروری تک جاری رہے گا، جس میں مختلف سیمینارز، مباحثے، آپریشنل مظاہرے، بین الاقوامی ثقافتی تبادلے اور کھیلوں کی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ دوسرا مرحلہ، سی فیز، 10 اور 11 فروری کو منعقد ہوگا، جس میں انسدادِ بحری قزاقی و دہشت گردی، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز، لائیو فائرنگ اور بین الاقوامی فلیٹ ریویو جیسی اہم مشقیں انجام دی جائیں گی۔
“امن مشق” کا آغاز 2007 میں ہوا تھا اور یہ ہر دو سال بعد باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔ اس مشق کا بنیادی مقصد عالمی بحری استحکام کو فروغ دینا، مختلف ممالک کی افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانا اور عالمی سطح پر پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار کو اجاگر کرنا ہے۔
اس سال کی مشق میں پہلی بار “امن ڈائیلاگ” شامل کیا گیا ہے، جو عالمی بحری سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز پر مربوط حکمت عملی وضع کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ مختلف ممالک کے اشتراک سے