مری روڈ پر جمعہ بازار بغیر کسی قانونی اجازت لگایا جاتا ، جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ ارد گرد کے رہائشی علاقوں میں بھی مسائل جنم لیتے ہیں، بینش فاطمہ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ کی خصوصی ہدایات پر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نےمری روڈ پر غیر قانونی جمعہ بازار کے خلاف بھرپور کریک ڈائون تفصیلات کے مطابق مری روڈ پر جمعہ بازار بغیر کسی قانونی اجازت کے لگایا جاتا ہے جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ ارد گرد کے رہائشی علاقوں میں بھی مسائل جنم لیتے ہیں۔ یہ بازار سڑک کے کنارے لگایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے سڑک کے دونوں طرف گاڑیاں اور لوگوں کا رش بڑھ جاتا ہے اور اس سے شہریوں کے لیے سفر کرنا مزید مشکل ہو جاتا ہے،سٹی ٹریفک پولیس نے اس غیر قانونی کاروباری سرگرمی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کی۔ اس کارروائی میں گاڑیوں کو ضبط کیا گیا اور غیر قانونی طور پر جمعہ بازار میں شامل ہونے والے ڈرائیورز کو جرمانہ بھی کیا گیا۔ ان ڈرائیورز کو سختی سے خبردار کیا گیا کہ آئندہ اس قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں، بصورت دیگر مزید سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سی ٹی او بینش فاطمہ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی بازاروں سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ مقامی شہریوں کو بھی بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “یہ کارروائی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کی جا رہی ہے تاکہ ان کی مشکلات کو کم کیا جا سکے اور مری روڈ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے ،سی ٹی او راولپنڈی نے یہ بھی واضح کیا کہ اس کارروائی کا مقصد غیر قانونی اجتماعات اور کاروباری سرگرمیوں کو روکنا ہے تاکہ شہریوں کو بلا رکاوٹ سفر کی سہولت مل سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور کسی کو بھی شہر کی سڑکوں پر غیر قانونی طور پر کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی یہ کارروائی عوام کی مشکلات کو کم کرنے، ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور شہر کے رہائشی علاقوں میں امن و سکون کو قائم رکھنے کے لیے کی جا رہی ہے۔