اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ملک بھر کے ایئرپورٹس سے آنے جانے والے مسافروں کے لئے و فاقی حکومت کی ہدایت پر ایف بی آر نے کسٹم افسران‘ اہلکاروں کے خلاف کرپشن اور دیگر شکایات مسافروں کی سہولت کے لئے سہولت ایپ کی تیاری کے لئے ایف بی آر اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی میں معاہدہ طے پا گیا ہے، مسافروں کے لئے سہولت ایپ مارچ کے آخر میں لانچ کرنے کا امکان،ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی ہدایت پر کسٹم میں کرپشن کے خاتمہ اور بیرون ملک سے آنے جانے والے مسافروں کے لئے یہ ایپ تیار کی جارہی ہے.
تاکہ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس سے آنے جانے والے مسافروں کو ہر قسم کی سہولت جس میں کسٹم ڈیوٹی‘ سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ایپ کے ذریعے مسافر اپنی شکایت کی ویڈیو‘ آڈیو اور تصاویر بھی اپ لوڈ کرسکتے ہیں تاکہ ان کے مسائل حل ہوں اگر مسافروں کی شکایت پر کارروائی نہ ہوئی تو شکایت پر چیف کلکٹر خود ایکشن لیں گے ایپ میں تمام ایئرپورٹس پر فوکل پرسن بھی تعینات ہیں جو ایپ سے آنے والی شکایت کا ازالہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف کلکٹر کسٹم حسن ثاقب اور این آئی ٹی بی کے بابر بھٹی نے تیاری کے لئے ایک معاہدہ طے پاگیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت ایپ مارچ تک لانچ کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ سہولت ایپ کے ذریعے مسافر چیک کرسکتے ہیں کہ ان کی کسٹم ڈیوٹی کتنی ہے او روہ کونسا سامان لاسکتے ہیں اور کون سا نہیں جبکہ کسٹم افسران و اہلکاروں کے خلاف اس ایپ کے ذریعے شکایت کی جاسکتی ہے ذرائع کا کہنا ہے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی یہ ایپ تیار کررہا ہے۔ لانچ ہونے کے بعد ملک بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کے لئے کسٹم ڈیوٹی ادا کرنا بھی آسان ہوجائے گا.