تھانہ صدر واہ ،دوران واردات فائرنگ کرکے سیکورٹی گارڈ کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ صدر واہ نے،دوران واردات فائرنگ کرکے سیکورٹی گارڈ کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، اشتہاری وقاص نے دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے میڈیسن کمپنی کے سیکورٹی گارڈ اصغر کو قتل کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دوران واردات فائرنگ کرکے سیکورٹی گارڈ کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم وقاص کو گرفتار کرلیا، اشتہاری وقاص نے دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے میڈیسن کمپنی کے سیکورٹی گارڈ اصغر کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ صدر واہ میں درج کیا گیا تھا، اشتہاری کا ایک ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو چکا ہے، صدر واہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو ٹریس کرکے گرفتار کیا،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھاکہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کوانصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔